پنجاب میں فارورڈ بلاک، بزدار کی پریشانی دور کرنے اہم شخصیت نے کی وزیراعلیٰ سے ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات میں سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا.
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے،افواہیں پھیلانےوالےاب بھی ناکام رہیں گے پنجاب میں کوئی فارورڈبلاک ہے،نہ پریشرگروپ،اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،پنجاب حکومت کےتمام اسٹیک ہولڈرزایک صفحے پرہیں،ڈیڑھ برس میں وہ کام کئے جو ماضی کی حکومتیں برسوں میں نہ کرسکیں،
وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان
نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،مل کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،سازشیں کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے
وزیراعلیٰ پنجاب نے دو بار ملاقاتیں موخر ہونے کے بعد ناراض اراکین کو آج پھر ملاقات کے لئے بلا لیا، 20 رکنی ناراض اراکین کا وفد آج عثمان بزدار سے ملاقات کرے گا۔
پنجاب میں تحریک انصاف کے ناراض ارکان کے گروپ کی جمعرات اور جمعہ کے روز طے شدہ ملاقاتیں وزیر اعلی کی مصروفیات کے باعث نہ ہو سکیں، اب اس گروپ کو ایک بار پھر بلاوا آیا ہے۔ ناراض گروپ کے رکن غضنفر عباس چھینہ کا کہنا ہے ملاقات میں اپنے مطالبات پیش کئے جائیں گے، علاقے کے لئے ترقی فنڈز کی فراہمی، بیوروکریسی کی طرف سے عزت فراہمی کا مطالبہ دہرایا جائے گا
حکمران جماعت کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی، ابھی تک اتحادی جماعتیں نہیں مانیں اور تحریک انصاف کے اپنے ہی اراکین نے فارورڈ بلاک بنا لیا،
ان ہاؤس تبدیلی، حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا
فارورڈ بلاک پنجاب میں بنایا گیا ہے،تحریک انصاف کے متعدد ممبران پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فارورڈ بلاک بنا لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مختلف حلقوں کے بیس ارکان اسمبلی نے یہ گروپ بنا کر حلف اٹھایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور مل کر اپنے مطالبات منوائیں گے۔
پی ٹی آئی میں یہ فارورڈ گروپ جنوبی اور وسطی پنجاب کے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے اپنے حلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے اور اسی پلیٹ فارم سے ہی آئندہ الیکشن لڑیں گے۔
سردار شہاب نے تصدیق کی کہ حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں عوامی مسائل کے حل پر بات کی جبکہ یہ درست ہے کہ ہم نے اکٹھے رہنے کا حلف بھی اٹھایا ہے.