پنجاب میں مویشی منڈیوں کے لئے ایس او پیز جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے حوالہ سے مویشی منڈیوں کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ایس و پیز کے مطابق مویشی منڈی شہر سے کم از کم ڈھائی کلومیٹر دور لگے گی،عید سے دو ہفتے قبل مویشی منڈیوں لگانے کی اجازت دی جائے گی۔ کوئی بھی منڈی گنجان شہری آبادی میں نہیں لگے گی اور شہر کی حدود سے کم از کم ڈھائی کلومیٹر کے فاصلے پر ایسی منڈیوں کی اجازت ہو گی۔

ایس او پیزکے مطابق مویشی منڈیوں کے داخلی اور خارجی راستوں میں سے کسی کو ماسک کے بغیر گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسی طرح لوگ ہجوم والی جگہوں سے اجتناب کریں اور عید ملنے سے بھی گریز کیا جائے۔ وہ تمام ایس او پیز جو ہجوم سے متعلق ہیں خاص طور پر سماجی فاصلہ وہ تمام کے تمام عید الاضحی پر بھی لاگو ہوں گے اور مویشی منڈیوں پر بھی۔

بزرگوں اور بچوں کے منڈیوں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے پولیس ان پابندیوں پر عمل درآمد کروائے گی ،مویشی منڈی میں میڈیکل کیمپ لگانا بھی لازم ہوگا اور تمام ایس او پیز کی تشہیر ہر جگہ کی لوکل زبان میں کی جائے گی۔ اسی طرح داخلی راستوں پر ہر فرد کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا۔ ضلعی حکومتوں اور محکمہ صحت کی ٹیمیں اس ضمن میں اپنی مشترکہ ذمہ داریا ں ادا کریں گی۔

مویشی منڈیوں میں آنیوالے افراد کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا اور کسی بھی بخار والے شخص کو منڈی میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

عید قربان کی آمد، مویشی منڈیوں بارے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

Comments are closed.