مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی بڑی کارروائی، کار چھیننے والے تین ڈاکو گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) سیالکوٹ کے...

حافظ آباد:ڈی پی او کی تھانہ ونیکی تارڑ میں کھلی کچہری، موقع پر احکامات

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ...

پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے درخواست ہے کہ 70 کیسز کا جلد فیصلہ ہو ، تاکہ مینڈیٹ اس کو ملے جس کا ہے،

عمران خان سے ملاقات کےبعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کاکہنا تھا کہ ہم نے یہ اعلان کیا ہے کہ ن لیگ ، پی پی پی سے اتحاد نہیں کریں گے، بانی چئیرمین کا پیغام ہے کہ پی ٹی آئی کی شئیرنگ کی سیاست نہیں ہے ، اس لیے ہم ان کے ساتھ کوئی پاور شئیر نہیں کریں گے ، اُس وقت تک مضبوط اپوزیشن کریں گے جب تک ہمارا فل مینڈیٹ نہیں آتا،ہمارے پاس پنجاب کے پی اور وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن ہے، پنجاب میں وزیر اعلی کے امید وار میاں اسلم ہوں گے ، بلوچستان میں ہمارے وزیر اعلیٰ کے امیدوار سالار صاحب ہوں گے، وفاق میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا نام پرسوں تک بتائیں گے.

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اکانومی کو بہتر کرنے کے لیے منشور پیش کیا تھا،جن لوگوں کو جتوایا گیا ان میں پیشتر کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوئے تھے، جن کے پاس عوام کا مینڈیٹ ہیں وہ بھی پارٹی کو لے کر چلیں گے،تمام کاغذات ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے بھی رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، لوگ جہاں جہاں ہوں گے وہاں ہی بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج ہو گا، ہمارے پاس فارم 45 کے مطابق 180 سیٹیں موجود ہیں،سب کے سامنے فارم 45 بنایا گیا، فارم 45 کے بعد فارم 47 بنایا جاتا ہے، ہم اپنے فارم دیکھانے کو تیار ہیں،ہمارے فارم 45 جماعت اسلامی، تحریک لبیک پاکستان کے پاس بھی موجود ہیں،کراچی میں جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم یہ سیٹ ہار چکے ہیں یہ سیٹ پی ٹی آئی کی ہے،

انتخابی دھاندلی، تحریک انصاف کا ہفتے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام نہیں ہے، 28 ملین ہم نے قرض کی مد میں لوٹانے ہیں قوم کا فرض ہے کہ احتجاج کی جو کال دی گئی ہے اس میں شامل ہوں، پاکستان نے ایک دفعہ رول آف لاء کے لیے اٹھنا ہے، 9 مئی کے بیانیے سے قوم کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے،احتجاج دنیا بھر میں عوام کا پیغام ہو گا، پی ٹی آئی کی 80 سیٹس چوری کی گئی،سیٹیں چوری کر کے کرپٹ حکمرانوں کو ہمارے اوپر مسلط کرنے کی کوشش ہے،پاکستان کے حکمران پاکستان کے عوام ہیں، آج ہمیں کامیاب ہونے کی ضرورت ہے،احتجاج اگر کامیاب نہ ہوا تو معیشت کے لیے اندھیرا ہے،بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہفتے کو دن 12 بجے احتجاج کی کال دے رہا ہوں،پاکستانی اگر نہ نکلے تو پاکستان میں جمہوریت کی تدفین ہو جائے گی،اگر ہم پر تشدد کیا گیا تو ہم برداشت کریں گے، ہم نعرے لگاتے رہیں گے، پاکستانیوں کو جمہور، دستور، قانون اور خان کے لیے نکلنا ہو گا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan