پنجاب میں اسموگ کا راج برقرار، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے،

سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئےپنجاب حکومت نے اہم فیصلے کئے ہیں، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ کی وجہ سے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے او پی ڈیز کا وقت رات 8 بجے تک بڑھا دیا گیا،سکول مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کرتے ہیں،ریسٹورنٹس شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔رات 8 بجے تک ٹیک آوے کی اجازت ہوگی۔دونوں شہروں میں آئندہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ سموگ کے خلاف احتیاطی تدابیر پرعمل کرناہوگا۔ میڈیا ا س حوالےسے عوام میں آگہی پیداکرے،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈیسک اور اسپتالوں میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، محکموں کو ادویات وافر کرنے کی ہدایت کی جب کہ شہری موٹر سائیکل پر ایمرجنسی کے سوا باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں،بدھ تک ڈیٹا دیکھیں گے، اسموگ ہیلتھ کرائسس میں تبدیل ہو چکا ہے، پنجاب حکومت اسموگ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اور اسموگ کی روک تھام کیلئے 10 سال کی پالیسی دے دی ہے، حکومت کے مختلف محکمے اسموگ کی روک تھام کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ آنے والے بھٹے مسمار کیے جارہے ہیں تاہم اسموگ پر قابو پانا ایک لانگ ٹرم پراسیس ہے، اس پر قابو پانے کیلئے تین 3 ماہ کے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسموگ کے باعث اسکول مزید ایک ہفتے تک بند رہیں گے، کالجز اور یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز ہوں گی، ریسٹورینٹس کو شام4بجے تک کا وقت دیا ہے تاہم ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے کی اجازت رات 8 بجے تک ہوگی۔

لاہور میں صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈیکس 710 ریکارڈ کیا گیا،پنجاب کے آلودگی کے متاثرہ شہروں میں رحیم یار خان میں پارٹیکولیٹ میٹرز 826 پر آگئے جب کہ ملتان میں 710 ریکارڈ کیا گیا ہے،لاہور میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے، صوبے میں اسموگ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، لاہور کے ہسپتالوں میں گزشتہ دنوں میں مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں ،سانس،گلے میں درد، بخار کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں ملا ہے، بچے اور خواتین بھی مریضوں میں شامل ہیں، لاہور میں سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1404، امریکن کونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 826 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 916 ریکارڈ کیا گیا،سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن انسٹال کر دیئے گئے، گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سموگ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

سموگ کی وجہ سے شہری سانس،دمے،فالج، دل کے امراض میں مبتلا
پنجاب میں اسموگ کے باعث اکتوبر میں 19 لاکھ سے زائد افراد اسپتال پہنچے،محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق اسموگ کے باعث شہری سانس، دمے، دل کے امراض اور فالج میں مبتلا ہو رہے ہیں،اکتوبر میں 19 لاکھ 34 ہزار 30 افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں،دمے سے 1 لاکھ 19 ہزار 533 اور دل کے امراض کے 13 ہزار 773 مریض سامنے آئے،اکتوبر میں فالج کے پنجاب بھر میں 5 ہزار 184 مریض رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب لاہور میں شدید دھند کے باعث ائیرپورٹ، کینٹ اور اطراف میں حد نگاہ صفر ہوگئی جب کہ موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور، ایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم 5 ملتان سے جلال پور، ایم 11 لاہور سے کامونکی اور لاہور سیالکوٹ موٹروے مکمل بند کردی گئی ہے،

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ وارننگ و آگاہی مہمات کے بعد اب بس کریک ڈاؤن جاری ہے، ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 3176 گاڑیوں پر 63 لاکھ کے جرمانے کیے،خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 1579 موٹرسائیکلوں کو 32 لاکھ کے جرمانے کیے، 264 موٹرسائیکلیں اور 153 ٹریکٹرٹرالیاں مختلف ٹریفک سیکٹرز میں بند کردی گئیں،آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 240 وہیکلز کو ای چالان جاری ہوئے، شہر میں 41 اینٹی اسموگ اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے بھی قائم ہیں،کمشنر لاہور کی ہدایت پر قائم 14 انسداد تجاوزات کیمپس بھی مزید متحرک ہیں، آج لاہور میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا۔

پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے،شدید دھند کے باعث 11 پروازیں منسوخ کر دی گئی جبکہ 3 پروازوں کو متبادل ایئر پورٹس پر اتارا گیا اور 53 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے فیصل آباد پی کے 340، 341، لاہور کوئٹہ کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 322، 323 منسوخ کر دی گئیں، جدہ سے لاہور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 739، مسقط سیالکوٹ کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 281،282 اور اسلام اباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں،دوحہ سے ملتان پہنچی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 616 اسلام آباد اتاری گئی اور موسم ٹھیک ہونے پر پرواز کو اسلام آباد سے واپس ملتان لایا گیا،جدہ سے لاہور کی پرواز ایس وی 738 کو بھی اسلام آباد اتار لیا گیا جبکہ دمام سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 244 کو لاہور ایئر پورٹ پر اتارا گیا،لاہور سے کوالالمپور کی پرواز او ڈی 132 اور لاہور سے بینکاک کی پرواز ٹی جی 346 بھی آج صبح تک ٹیک آف نہ کر سکی ،لاہور ایئر پورٹ پر آمد اور روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں،لاہور سے دبئی اور ابوظبی کی 3 پروازوں کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔

چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

Shares: