سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس 2024جاری ہے
سپورٹس بورڈ پنجاب سوئمنگ سمر سپورٹس کیمپس میں 600سے زائد گرلز اینڈ بوائز شریک ہیں،سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں 10میل اورفی میل کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں ،سینئرکوچ رفیع الزمان اور ان کے ساتھ ساجد، ممتازاحمد، محمد نعیم، ایوب یعقوب، عبدالقادر اور نعیم کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں ،گرلز کوچز عمارہ، امبر، ارم اور بشری 5سے16 سال تک کی بچیوں کو تربیت دے رہی ہیں،کوچز رفیع الزمان ودیگر نے بچوں کو تیراکی کی مختلف تیکنیکس سکھائیں ،کوچز نے بچوں کو سیکھایا کہ بازوں اور ٹانگوں کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سمر سپورٹس کیمپس کی نگرائی کررہے ہیں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سمر سپورٹس کیمپس میں 1700سے زائد بچے تربیت حاصل کررہے ہیں،سمر سپورٹس کیمپس میں شرکت کرنے والے بچوں کو سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے،سمر سپورٹس کیمپس 2024کے بہترین بچوں کو مزید تربیت کیلئے کیمپ لگایا جائے گا،