پنجاب میں تبدیلی کی ہوائیں تبادلوں کے ساتھ چل پڑی، ایک اور بڑا تبادلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں تبادلوں کی ہوا چل پڑی ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کے بعد آئی جی پنجاب کو بھی پٹا دیا گیا ہے، آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو تبدیل کرتے ہوئے شعیب دستگیر کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

بیورو کریسی میں تبادلوں کا سلسلہ شروع،نیا چیف سیکرٹری پنجاب کس کو تعینات کیا گیا؟

آئی جی پنجاب کے تبادلے کے بعد اضلاع میں ڈی پی اوز کے تبادلے کا بھی امکان ہے جبکہ محکمہ پولیس میں دیگر افسران کے تبادلے کا بھی امکان ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف محمد طاہر خان اور امجد جاوید سلیمی کو بھی بطور آئی جی پنجاب آزما چکی ہے۔ عارف نواز خان عام انتخابات 2018ء کے دوران بھی آئی جی پنجاب کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے تھے

واضح رہے کہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ 2 دنوں میں وزیراعظم عمران خان سے 2 بار ملاقات کر چکے ہیں۔ ملاقاتوں میں پنجاب میں تبدیلیوں کے حوالہ سے اہم ترین مشاورت کی گئی جس کے بعد آج دوسرا تبادلہ کر دیا گیا ہے

Shares: