پنجاب میں صنعتی مراکز، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی اہم ہدایات جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا
اجلاس میں صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں پر پیش رفت اور کالونائزیش کے عمل کا جائزہ لیا گیا ،چئیرمین پیڈمک نبیل ھاشمی کی ترقیاتی کاموں پر پیش رفت بارے بریفنگ دی گئی
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویزن انڈسٹر یلائزیش کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا ہے، پنجاب حکومت نے صوبے میں صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں شیخوپورہ میں موٹر وے کے نزدیک بننے والے قائداعظم بزنس پارک میں کثیر المقاصد کمپلیکس بنے گا
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سپشل اکنامک زون بھاول پور کاجلد افتتاح ہوگا ،ساہیوال میں ساڑھے سات سو ایکڑ رقبے پر سپیشل اکنامک زون بنے گا ،سیالکوٹ میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل زون بنائیں گے .جنوبی پنجاب میں لیہ مظفر گڑھ روڑپر چوبارہ کے مقام پر ملک کی سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جارہی ہے
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 20 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر بننے والی یہ انڈسٹریل اسٹیٹ خطے کی تقدیر بدل دے گی ،پنجاب میں بننے والے 13 خصوصی اقتصادی مراکز سے صوبے میں صنعتی انقلاب برپا ہوگا
صوبائی وزیر نے صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل زونز میں بجلی اور گیس کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا،
سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید اور پیڈمک کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی