باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن انٹر پراونشل گیمز کروانے کے لیے متحرک ہو چکا ہے
گیمز پانچ سے آٹھ اپریل تک لاہور میں کروائی جائیں گی ،گیمز میں 27 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے گیمز میں چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان اور اسلام آباد شرکت کریں گے
وزیر اعلی پنجاب خود تمام صوبوں کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دیں گے .گیمز کی تاریخوں کا حتمی اعلان کورونا وائرس کی صورت حال کو مدنظر رکھ کرکیا جائے گا
تمام صوبوں کی سپورٹس ایسوسی ایشنز کو گیمز کی تیاریوں کا کہہ دیا گیا
قبل ازیں تین ماہ قبل پنجاب حکومت نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کےلئے بڑا اقدام اٹھایا تھا ،سی ایم عثمان بزدار نے کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹس کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی ،سی ایم عثمان بزدار سےپنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمدعامر کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی تھی
سپورٹس ایسوسی ایشنز کو گرانٹس شفاف طریقے سے جاری ہوں گی اور شفاف طریقے سے ہی استعمال ہوں گی-پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن محکمہ کھیل کے ساتھ ملکر سپورٹس کیلنڈر مرتب کرے- کورونا کے باعث فی الحال کھیلوں کی محدودسرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے