لاہور: جلسے جلوسوں اورمشتعل ہجوم سے نمٹنے کےلئے پولیس نے انٹی رائٹ فورس کو مضبوط کرنے کافیصلہ کرلیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹی رائٹ فورس کے لئے18کروڑکا سامان خریدا جائےگا۔
پولیس حکام کے مطابق سوا3کروڑکی 100 آنسوگیس کی بندوقیں لی جائیں گی، زہریلی گیس سے بچنے لئے 3کروڑ کے 1ہزار ڈبل فلٹر والےماسک خریدے جائیں گے۔
3کروڑ60لاکھ کے3ہزارحفاظتی لباس کی خریداری ہوگی۔ 3کروڑ30لاکھ کی تین ہزار پلاسٹک شیلڈزخریدی جائیں گی۔ 2کروڑ40 لاکھ کے3ہزار ہیلمٹس.40لاکھ کے 2ہزار بانس کےڈنڈے خریدے جائیں گے۔
مشتعل ہجوم سے نمٹنے کےلئے40لاکھ روپے کالی مرچوں کی سپرے خریدی جائے گی۔ انٹی رائٹ فورس کی اشیا کی خریداری کےلئے رواں ماہ ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔
کل پولیس نے 10 سال قبل دہشتگردوں سے مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل کی دو بیٹیوں کی شادی میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس کی بھاری نفری شریک ہوئی اور باراتیوں کا استقبال کیا۔
پولیس کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان سمیت پولیس کی بھاری نفری نے بارات کا استقبال کیا، پولیس اہلکاروں نے باراتیوں پر پھول نچھاور کیے۔
خواتین پولیس اہلکاروں نے باراتیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور شہید کانسٹیبل کی دونوں بیٹیوں کو رخصت کیا۔
ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ خوشی اور غم کے ہر موقعہ پرشہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید کی عظیم قربانی ناقابل فراموش ہے، شہید کانسٹیبل محمد نیاز نے 10 سال قبل دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔