پنجاب پولیس فریال تالپور کو لے کر کراچی پہنچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور آج سندھ اسمبلی کےاجلاس میں شریک ہوں گی،فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے تھے اسمبلی کےاجلاس میں شریک ہوں گی،فریال تالپور کو اسلام آباد سے کراچی پہنچا دیا گیا ،فریال تالپور کو پنجاب جیل حکام نے کراچی پہنچایا،فریال تالپور کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 301سے کراچی لایاگیاہے،

واضح رہے کہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کے حوالہ سے درخواست کی سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ،عدالت نے حکم دیا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے آرڈز پر عمل درآمد کیا جائے،.

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا کہا تھا

 

واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا تھا ، جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا، اب فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہیں،

فریال تالپور نے جیل سے باہر جانے کے لئے کیا عدالت سے رجوع

یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری  ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

Shares: