پنجاب پولیس کے 2 جوان لاہور قلندرز کی ٹیم کے دورہ زمبابوے میں منتخب

punjab police

پنجاب پولیس کا ایک اور اعزاز، 2 جوان لاہور قلندرز کی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کیلئے منتخب ہو گئے

ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل عمران عارف اور اینٹی رائٹ فورس کے محمد شعیب لاہور قلندرز کے پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بن گئے۔ دونوں کھلاڑی زمبابوے میں منعقدہ ڈومیسٹک سیزن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے دونوں کھلاڑیوں، کوچ ندیم عباس اور لائزون افسر سلیم جٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر پیٹرن کرکٹ پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران محمود بھی موقع پر موجود تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل دوروں کیلئے منتخب ہونا قابلِ فخر ہے، ایسے با صلاحیت اتھلیٹس کی بہترین تربیت اور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

Comments are closed.