پنجاب پولیس کے 3 اہلکار اغوا کر لئے گئے، وزیراعلٰٰی کا نوٹس

0
48

پنجاب پولیس کے 3 اہلکار اغوا کر لئے گئے، وزیراعلٰٰی کا نوٹس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقہ روجھان سے پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا

روجھان کے نواحی علاقہ بنگلہ اچھا سرکل تھانہ سونمیانی سے تین پولیس ملازمیں محمد عارف، محمد شہزاد اور قیصر جتوئی کو جرائم پیشہ افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

تھانہ سونمیانی کے سب انسپیکٹر قیصر جتوئی کے ہمراہ آج صبح 9:45 منٹ پر کیٹانی کی پیکٹ کے نزدیک پولیس کو کچھ 302 کے ملزمان مطلوب تھے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی انسپیکٹر قیصر جتوئی کی قیادت میں ریڈ کیا تو ان ملزمان نے گھیرا اور بعد ازاں پولیس اہلکاروں کو پکڑ کو اغوا کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے روجھان میں کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کے اغوا کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور پولیس اہلکاروں کی بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اغوا میں ملوث عناصر کوجلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے،پولیس اہل کاروں کی بازیابی کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا یاجائے،

‏عارفوالہ دن دیہاڑے 13 سالہ بچی اغوا، ایس ایچ او مخالف پارٹی سے رشوت لیکر مظلوموں کو دھمکانے لگا

Leave a reply