پنجاب پولیس کا ایک اور ایس ایچ او بنا کرونا کا شکار

پنجاب پولیس کا ایک اور ایس ایچ او بنا کرونا کا شکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوۓ ایس ایچ او ٹیکسلا راولپنڈی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

ایس ایچ او ٹیکسلا انسپکٹر اعجاز حسین کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا، ایس ایچ او ٹیکسلا اعجاز حسین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم قرنطینہ کر دیا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ٹیکسلا انسپکٹر اعجاز حسین سمیت کورونا سے متاثر تمام افسران و اہلکاروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،

ایس پی پوٹھوہار کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ ٹیکسلا میں تعینات دیگر افسران و ملازمان کے بھی ٹیسٹ کرواۓ جا رہے ہیں، راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے تاکہ اس مشکل وقت میں شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے،مشکل حالات کے باوجود شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جاۓ گا،راولپنڈی پولیس جرائم اور کورونا کے خلاف جنگ میں کسی قربانی سے دریغ کئے بغیر اس عظیم قومی فریضہ کو ادا کرتی رہے گی،

Comments are closed.