پنجاب : انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو گا

0
57

سربراہ انسدادِ پولیو پروگرام خضر افضال کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم سے متعلق تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں مہم کا آغاز کل سے ہو گا۔خضر افضال نے بتایا کہ انسدادِ پولیو پروگرام مہم کا انعقاد 6 اضلاع میں کیا جا رہا ہے جن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، میانوالی اور اوکاڑہ شامل ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انسدادِ پولیو مہم کا دورانیہ 7 جبکہ دیگر اضلاع میں 5 روز تک ہو گا۔سربراہ انسدادِ پولیو مہم نے یہ بھی بتایا کہ مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔اُنہوں نے بتایا کہ اس مہم میں 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصّہ لیں گے، جبکہ لاہور میں 14 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصّہ لیں گے۔خضر افضال نے کہا کہ پنجاب میں پولیو وائرس پھیل سکتا ہے کیونکہ صوبے کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے اور گرمیوں کا موسم تو پولیو وائرس کے لیے انتہائی سازگار ہے، اس موسم میں پولیو وائرس پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ گرمیوں اور عید کی چھٹیوں میں آمد و رفت زیادہ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وائرس کے پھیلنے کا خدشہ اور بھی بڑھ سکتا ہے۔

Leave a reply