پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔اسی طرح جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہو گی، ڈبل شفٹ والے سکول ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے، سیکنڈ شفٹ والے سکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہیں گے، جمعہ کو یہ سکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔

کینال منصوبہ، پیپلز پارٹی سندھ کا احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان

گورنرسندھ کا صدر مملکت کے معالج کو فون، نیک خواہشات کا اظہار

ویسٹ انڈیز کرکٹ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مستعفی

بحر ہند کے اوپر طیارے کا زبردستی دروازہ کھولنے کی کوشش ، طیارے کی واپسی

Shares: