لاہور بدستور اسموگ کی لپیٹ میں ہے اور فضائی آلودگی کے باعث شہر ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے، جس کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ اب اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے جبکہ ڈیڑھ بجے چھٹی ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسموگ کے باعث صوبے بھر میں سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پنجاب کی سینئر وزیر برائے ماحولیات مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسموگ گن کے استعمال سے فضائی آلودگی میں کمی لا رہی ہے اور رواں سال کی صورتحال گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں 41 ایئر کوالٹی مانیٹرز نصب کیے جا چکے ہیں، جب کہ مزید مانیٹرنگ یونٹس اور اے آئی بیسڈ فورکاسٹنگ سسٹم کو فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ فضائی آلودگی کی بروقت پیشگوئی اور مؤثر کنٹرول ممکن بنایا جا سکے.
ٹک ٹاک معاہدے کی تفصیلات طے،چین سویا بین دوبارہ خریدے گا: امریکی وزیر خزانہ
آزاد کشمیر میں بڑی سیاسی ہلچل، پی ٹی آئی کے 5 وزرا پیپلز پارٹی میں شامل











