اوکاڑہ: پنجاب حکومت کو ملازمین کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ٹیچر یونین
پنجاب حکومت انکیشمنٹ اور ایل پی آر میں تبدیلی کی ظالمانہ ترمیم واپس لے
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/WhatsApp-Image-2023-07-07-at-3.46.09-PM.jpeg)
اوکاڑ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)پنجاب ٹیچر یونین کا اوکاڑہ میں اجلاس زیر صدارت پرویز اختر مہار جنرل سیکرٹری ٹیچر یونین پنجاب ہوا
جس میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت کو اساتذہ اور دیگر ملازمین کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب کے سرکاری و ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیا جائے ۔ پنجاب حکومت انکیشمنٹ اور ایل پی ار میں تبدیلی کی ظالمانہ ترمیم واپس لے ۔جنرل سیکریٹری پنجاب پرویز اختر مہار نے کہا 10 جولائی کو سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے ملازمین کا ہونے والا احتجاج تاریخی ہوگا ۔یہ احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ اساتذہ اپنے دیگر ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے