پنجاب یوتھ فیسٹول میں کرپشن، ملزم کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع

پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم عثمان انور کے ریمانڈ میں توسیع کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹول میں کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، نیب کے استدعا پر عدالت نے ملزم عثمان انور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو دوبارہ 17 اگست کو پیش کیا جائے.

واضح رہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

Comments are closed.