صوبہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

صوبہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوریصوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبد اللہ خان سنبل کی زیر صدارت منعقدصوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر محمد سہیل انور چوہدری اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کی شرکت-
باغی ٹی وی ،لاہو ر پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے22ویں اجلاس میں انڈسٹریز اور روڈز سیکٹرز کی10 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 36ارب 51کروڑ 74لاکھ 40ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب پراجیکٹ میں افرادی قوت کی تیاری کو بہتر بنانے کیلئے 23ارب 98کروڑ 27لاکھ 2 ہزار روپے، گورنمنٹ اپرنٹس شپ ٹریننگ سنٹر ٹاؤن شپ، لاہور اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، ٹیکسلا ضلع راولپنڈی میں قابل تجدید توانائی کے میدان میں ایکسی لینس ہب کے قیام کیلئے 90کروڑ 49لاکھ 77ہزار روپے، گجرات میں نیو سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام (ترمیمی) کیلئے 4 ارب 10کروڑ 79لاکھ 55ہزار روپے، ضلع میانوالی میں چشمہ لیک کے مقام پر میانوالی – ڈیرہ اسماعیل خان روڈ تا آلو والی پپلاں کلور کوٹ روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 1 ارب 41کروڑ 89لاکھ 86ہزار روپے، ضلع رحیم یار خان تحصیل صادق آباد میں سنجر پور روڈ (پرانا کے ایل پی روڈ) تا تلو روڈ (ولہار موڑ) برآستہ ولہار اور بندور روڈ کی دوبارہ تعمیر و مرمت، کشادگی و بحالی کیلئے 87کروڑ 23لاکھ 91ہزار روپے، ضلع رحیم یار خان تحصیل صادق آباد میں صادق آباد تا وڈیرے دی چکی میٹلڈ روڈ کی دوبارہ تعمیر و بحالی کیلئے 71کروڑ 40لاکھ 93ہزار روپے، ضلع رحیم یار خان تحصیل صادق آباد میں وڈیرے دی چکی سے تلو بنگلو تک میٹلڈ روڈ کی دوبارہ تعمیر و بحالی کیلئے 91کروڑ 22لاکھ 23 ہزار روپے، ضلع رحیم یار خان تحصیل صادق آباد میں تلو بنگلو سے چک نمبر 264/P تک میٹلڈ روڈ کی دوبارہ تعمیر و مرمت، کشادگی اور بحالی کیلئے 80کروڑ 14لاکھ 38ہزار روپے، ضلع رحیم یار خان تحصیل صادق آباد میں کوٹ سبزل(N-5) تا پل چک نمبر 211/P برآستہ ڈھنڈی، پولیس چوکی 206/P اڈہ بندی، گلاب چوک تک میٹلڈ روڈ کی دوبارہ تعمیر و مرمت، کشادگی اور بحالی کیلئے 1 ارب 80 کروڑ 7لاکھ 29ہزار روپے اور ضلع مظفر گڑھ میں سناواں تا لنگر سرائے میٹلڈ روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 1 ارب 19لاکھ 46ہزار روپے شامل ہیں۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی

Comments are closed.