پنجاب کے بڑے شہر سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بڑے شہر میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے

سی ٹی ڈی نے بہاولنگر میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتارکیا ہے، سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دو کارکن بہاولنگر کے علاقہ ماڈل ٹاون میں فنڈزجمع کررہے ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے فوری کاروائی کی اور کارروائی کے دوران فنڈز جمع کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،افغانستان سے تربیت لینے والے دو دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،2 بم برآمد، 5 دہشت گرد گرفتار، ہدف کیا تھا؟

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے فنڈز اور کالعدم تنظیم کا لٹریچربھی برآمد ہوا ہے،گرفتار ہونے والوں میں محب الرحمن اور عثمان غنی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں.

Comments are closed.