پنجاب کی دو بڑی شوگر ملوں کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کین کمیشن پنجاب کی نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف بڑی کارروائی. پنجاب کی دو بڑی شوگر ملوں کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے.

عبداللہ شگر مل اوکاڑہ کے مالک میاں الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،عبداللہ شوگر مل لینڈ ریونیو کی مد میں 29 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے.

شکر گنج شوگر مل جھنگ کے مالک علی الطاف سلیم کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے. شگر گنج شوگر مل 10 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے. کین کمشنر پنجاب نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور جھنگ کو کارروائی کی ہدایت کر دی.

Comments are closed.