پنجاب کو بچانے کا وقت آگیا ،پنجاب بچاؤ تحریک چلائی جائے گی، احسن اقبال

0
58

پنجاب کو بچانے کا وقت آگیا ،پنجاب بچاؤ تحریک چلائی جائے گی، احسن اقبال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکا،روس ،یورپ سمیت تمام ممالک کورونا وبا کے سامنے بے بس نظرآئے،

احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈاکٹرزسےجو معلومات ملی اس نےتشویش میں مبتلا کر دیا، ڈاکٹروں کے بنیادی مسائل کو نظرانداز کیا جارہا ہے ،پی ایم ڈی سی کی تباہی سےآج صحت کانظام بدترین بحران کا سامنا  کر رہا ہے، دوسال میں دو کروڑ عوام مزیدغربت میں چلے گئے،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں جوقانون بنایاگیا اس سےمحکمہ صحت کوپرائیویٹائزکیا جارہا ہے،ینگ ڈاکٹرزایسو سی ایشن نےجن تحفظات سےآگاہ کیاہم سمجھتےہیں وہ حق بجانب ہیں،6ہزارپوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرزکو حکومت تسلیم نہیں کررہی ہے ،ان 6ہزار ڈاکٹرز نے پروفیسرز کی نگرانی میں ٹریننگ لی ہے ،بیرون ملک سےڈگری لیکرآنیوالے10،12 ہزار ڈاکٹرز کولائسنس جاری کیےجائیں

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی تباہی پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے،پنجاب کو بچانے کا وقت آگیا ہے،پنجاب بچاؤ تحریک چلائی جائے گی، عمران خان کو پنجاب کی تباہی کا جواب دینا پڑے گا،خدشہ ہے کہیں پائلٹس کی طرح ڈاکٹرز کا بھی حال نہ کردیں،ہمارے ڈاکٹرز بہترین صلاحیت کے حامل ہیں،پنجاب سے کس بات کا انتقام لیا جا رہا ہے،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کوپاکستان کاپسماندہ ترین صوبہ بنانےکی کوشش کی جارہی ہے،پنجاب میں تنخواہوں کے مسائل ،انفرااسٹرکچرتباہ ہوگیاہے،حکومت کی ترجیح صرف جھوٹےکیس بناناہی رہ گئی ہے،ہمارے مینڈیٹ پر پنجاب میں ڈاکہ ڈالا گیا،

Leave a reply