پنجاب میں‌ بارش، مختلف شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات،15 افراد جاں بحق

0
45

پنجاب میں‌ بارش، مختلف شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات،15 افراد جاں بحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی ہیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے علاقوں تاندلیانوالہ، فیصل آباد اور قصور میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 15 لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں

تاندلیانوالہ کے قریب بارش سے گھر کی چھت زمین بوس ہوگئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں 5 لوگ زخمی بھی ہوئے جنہیں رسیکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ،چھت گرنے کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔بعد ازاں رسیکیو ٹیم موقع پرپہنچی

پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں بھی موسلا دھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، مرنے والوں میں 2 بہنیں اور بھائی شامل ہے۔ ملتان اور پاکپتن میں بھی خاتون سمیت 2 افراد چھتیں گرنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

قصور کے مختلف علاقوں میں بھی طوفانی بارش سے 3 چھتیں گرگئیں جس سے 2 خواتین سمیت 3 افراد دم توڑ گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارشوں سے ہونے والے حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply