باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کے حکم پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران تھانہ نیلہ پولیس نے ملزم سے کلاشنکوف برآمد کر لی. ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا
پولیس تھانہ نیلہ کے ایس ایچ او ملک افضل اور سب انسپکٹر فیصل ندیم نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران عابد محمود ولد صابر حسین سکنہ چک قادہ سے ناجائز کلاشنکوف برآمد کرلی،ملزم سے کلاشنکوف کی برامدگی کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی طرف سے ایس ڈی پی او صدر سرکل اور نیلہ پولیس کو شاباش دی گئی اور کارکردگی کو سراہا گیا
ایک اور کاروائی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد بن اشرف کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف مزید قانونی کاروائیوں کے نتیجے میں ایک اور بڑا منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا.
ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں تھانہ نیلہ کے علاقے سے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا
ایس ایچ او تھانہ نیلہ ملک افضل, سب انسپکٹر فیصل ندیم اور ان کی ٹیم نے امداد حسین ولد غلام سرور قوم نوریال سکنہ سدھر سے 1100 گرام چرس برآمد کرلی،ملزم سے رنگے ہاتھوں چرس کی برامدگی کے بعد ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ زیر دفعہ 9c کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے
ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف نے ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال سید اظہر حسن شاہ اور تھانہ نیلہ پولیس کو زبردست کارکردگی پر شاباش دی ہے