پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری، لاہور میں کرونا کے کتنے مریض؟

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 514 نئے کیسز سامنے آگئے،

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد6ہزار856ہوگئی ہے،پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 115 اموات ہوئی ہیں،پنجاب میں 2ہزار 206افراد صحتیاب ہوچکے ہیں،پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثر 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے، کرونا کے پنجاب میں سب سے زیادہ مریض لاہور میں ہیں،لاہور میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 1820 ہوگئی ہے ۔ میو ہسپتال میں 294 ،ایکسپو سنٹر میں 392،پی کےایل آئی میں 72 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 اموات ہوئیں جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 417 ہو گئی، اموات کے حساب سے کے پی سب سے آگے ہے، خیبر پختونخواہ میں 161، سندھ میں 118،پنجاب 115،بلوچستان 16،گلگت بلتستان 3 اور اسلام آباد میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 400افراد صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4716ہوگئی۔ پنجاب میں 2206،سندھ میں 1295،خیبرپختونخوا میں 690،بلوچستان 183،گلگت بلتستان 255اور اسلام آباد میں 44افراد صحت یاب ہوئے۔ آزاد کشمیر میں بھی 43 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

Leave a reply