پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا پی یوجے کے صدر نعیم حنیف کے گھر پر پولیس چھاپہ کے خلاف اظہار مذمت
پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے کرائم رپورٹرز اور لاہور پولیس کے درمیان جاری حالیہ کشمکش کے دوران پی یوجے کے صدر نعیم حنیف کے گھر پر پولیس کے چھاپے کو آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر سنگین حملہ قرار دیا ہے اور کہا کہ پولیس اپنے خلاف خبروں کو دبانے کے لئے جہاں کرائم رپورٹرز پر حملہ آوور ہے وہیں صحافیوں کی آواز اور آزادی اظہار کے حق کو دبانے کے لئے پی ایف یوجے ، پی یوجے اور لاہور پریس کلب جیسے اداروں کے خلاف بھی میدان میں آگئی ہے ۔ یہ صحافیوں کو کھلی دھمکی ہے اور اس کے پیچھے جو بھی عناصر ہیں پی ایف یوجے ، پی یوجے اور سول سوسائٹی کھڑی ہے ۔
لاہور پریس کلب میں منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس ،جس میں پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت لاہور کی تمام صحافی قیادت شریک تھی ۔اس موقع پر پی یوجے کے صدر نعیم حنیف نے کہا کہ وہ تو چاہتے تھے کہ اس تنازع کو زیادہ ہوا نہ دی جائے اور جو عناصر بھی حکومت اور صحافیوں کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں انہیں ان کے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیا جائے ، گزشتہ دنوں وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی لاہور پریس کلب اور آمد اور صحافی قیادت سے ملاقات میں بھی ہم نے ان مکروہ عناصر کی نشاندہی کی تھی اور تمام معاملہ وزیر اطلاعات کے حوالے کردیا تھا مگر شومئی قسمت جس روز دوپہر کو عظمی بخاری لاہور پریس کلب تشریف لائیں اسی شب پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا ۔جہاں میرے والدین اور بھائیوں کو پریشان کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
نعیم حنیف نے کہا ہم آج بھی سمجھتے ہیں اس لڑائی کے درپردہ جو بھی عناصر ہیں حکومت خود ان کا محاسبہ کرئے اور ذمہ دارا عناصر کو قابو میں کرئے۔ اجلاس میں شریک سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے وصدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ،کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن ، ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹس لاہور ، سپورٹس رپورٹرز فیڈریشن آف پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافی آزادی صحافت اور آزادی اظہار کی اس جدوجہد میں متحد ہیں ۔ انہوں نے صدر پی یوجے نعیم حنیف کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کی اور اس چھاپہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
دریں اثنا پی یوجے کی ایگزیکٹو کونسل نے یونین ہے صدر کے گھر پر حملہ کو صحافیوں کے خلاف کھلا حملہ قرار دیا ہے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اس چھاپے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے واضح کیا صحافیوں نے آزادی صحافت ،ازادی اظہار اور شہری آزادیوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔اس جنگ میں ہمارے سینئر نے لازوال قربانیوں دی ہے ہیں اور ہم آج بھی ہر طرح کی جدوجہد کے لئے پر عزم ہیں ۔
معرکہ حق میں،فیلڈ مارشل نے اپنے جوانوں کو تیار کیا اور کمال کی کارکردگی دکھائی ،وزیراعظم