روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی صدر ولوودیمیر زیلنسکی کو ماسکو آنے اور جنگ کے خاتمے پر براہِ راست بات چیت کرنے کی دعوت دے دی ہے۔
فاکس نیوز کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ انہوں نے کبھی ملاقات سے انکار نہیں کیا، اگر زیلنسکی تیار ہیں تو ماسکو آ کر بات کریں۔روسی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پیوٹن نے یہ بیان چین میں دیا، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ دوسری جنگِ عظیم کی 80ویں سالگرہ کی فوجی پریڈ میں شریک تھے۔
صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ اگر اس ملاقات میں قابلِ قبول حل پر اتفاق نہ ہوا تو روس فوجی طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ادھر یوکرینی صدر کے دفتر اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
برطانیہ میں ریپ کیس، کرکٹر حیدر علی بے قصور قرار
سیلاب کی غیر معمولی صورتحال، بزرگوں کو ہٹا کر نوجوانوں کو آگے لانا ہوگا: مصدق ملک
غزہ، اسرائیلی بمباری میں مزید73 فلسطینی شہید
یوکرین جنگ: ٹرمپ نے مذاکرات کا عندیہ دے دیا
کرک میں دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید