روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے مودی کو گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازع کے دیرپا حل کے امکانات پر بات چیت کی اور اس معاملے پر فریقین کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن اور نریندر مودی نے دیگر عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
روسی صدر نے بھارت میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بھارتی وزیراعظم سے اظہار افسوس کیا۔
سیالکوٹ میں واسا کو واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
خیبرپختونخوا: سیلاب سے 83 سرکاری اسکول تباہ، سیکڑوں جزوی متاثر