پولینڈ نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ہنگری سمٹ میں شرکت کے لیے پولینڈ کی فضائی حدود استعمال کیں تو بین الاقوامی عدالت کے وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پولینڈ کے وزیرِ خارجہ رادوسواف سکورسکی نے ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ اگر پیوٹن کا طیارہ پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو حکومت اسے روکنے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے حوالے کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے پیوٹن کے خلاف یوکرینی بچوں کو غیر قانونی طور پر روس منتقل کرنے کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھا ہے۔ روس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔
وزیر خارجہ سکورسکی نے مزید کہا کہ میں اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ اگر پیوٹن کا جہاز ہماری فضائی حدود میں آیا تو اسے گزرنے کی اجازت دی جائے گی، بہتر یہی ہے کہ وہ کوئی دوسرا راستہ اختیار کریں.
پیپلز پارٹی نے محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی
تحریک تحفظ آئین پاکستان” کی رجسٹریشن، درخواست دینے والی جماعتیں مکر گئیں
پیپلز پارٹی نے محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی







