پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت،عدالت نے نیب کو کیا حکم دیا؟

0
53

پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت،عدالت نے نیب کو کیا حکم دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی

عدالت میں سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کرونا وائرس کے باعث پیش نہیں ہوئے،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس پر سماعت کی

لاہور ہائیکورٹ نے عثمان انور کی درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں خلاف ضابطہ ٹھیکوں کے راستے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے،یوتھ فیسٹول میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ،

واضح رہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا بعد ازں لاہور ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

Leave a reply