قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟ اجمل خان وزیر میدان میں آ گئے
خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد کی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجمل خان وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں حالیہ دہشت گردی سمیت 6 وجوہات کی بنا پرانتخابات التوا کی درخواست کی گئی ہے. اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ دہشت گردی تشویش ناک ہے ،انتخابات کےالتواکا مقصدتمام امیدواروں کوپرامن ماحول اوریکساں میدان فراہم کرناہے، اجمل خان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے جلد دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ بھی کردیں گے ،پاکستان نے بارڈر پر نقل وحمل پر پوری توجہ مرکوز رکھی ہے، افغانستان بھی اقدامات اٹھائے .
واضح رہے کہ پشاور کی صوبائی حکومت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان سےدہشتگردی کی کارروائیوں کاخطرہ ہے، نئےضم شدہ اضلاع میں انتخابات کوسبوتاژکرنےکےخطرات موجود ہیں،سیاسی قیادت کوبھی نشانہ بنانےکےحوالےسےخدشات موجود ہیں. خط کے ذریعے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ واقعات کےباعث بھی انتخابات ملتوی کیےجائیں ضم شدہ اضلاع میں انتخابات 20 دن کے لیے ملتوی کیےجائیں.
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 2 جولائی کو ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ہونے ہیں. شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گردی کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،