قبائلی اضلاع کے ساتھ کئے وعدے پورے نہیں ہوئے، فیصل کریم کنڈی

Faisal Karim Kundi

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کر کے خیبر پختونخوا کے پروجیکٹس کی درخواست کی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے ساتھ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے چشمہ لیفٹ کینال کےلیے رقم مختص کی، امید ہے اس سال کینال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ چشمہ پروجیکٹ کی پمپنگ بڑھا کر زیادہ زمین کو سیراب کرسکیں گے، منصوبے سے خیبر پختونخوا پورے ملک اور افغانستان کو گندم فراہم کرسکے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ لیفٹ کینال کا ایریا بڑھا کر زیادہ زمین سیراب کرسکتے ہیں، چکدرہ دیرچترال موٹروے کو بھی جلد شروع کرائیں گے .ان کا کہنا تھا کہ چشمہ لیفٹ کینال کے لیے وفاقی حکومت نے 17 ارب رکھے ہیں، صوبائی حکومت نے بھی چشمہ لیفٹ کینال بجٹ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا ٹیکسز کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی قائم کی، قبائلی اضلاع کے ساتھ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.