قبل از رمضان مہنگائی کا طوفان،نوٹس کی استدعا
قصور
قبل از رمضان ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا،ضروریات زندگی کی تمام اشیاء سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پہ فروخت،روزے دار سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں آمد رمضان سے قبل ہی گراں فروشوں نے حسب سابق کی طرح اس بار بھی مصنوعی مہنگائی کرکے ماہ مقدس میں روزے داروں کو تنگ کرنے کی رسم کو خوب پورا کیا ہے
ضرورت زندگی کی تقریباً تمام اشیاء سرکاری نرخوں کی بجائے من مانی قیمتوں پہ فروخت کی جا رہی ہیں جس کے باعث مہنگائی کے مارے روزے داروں کو مشکلات کا سامنا ہے
پھلوں،سبزیوں، مشروبات،چکن،مٹن،بیف و دیگر ضروریات زندگی کی تمام اشیاء غریب کی پہنچ سے باہر ہیں جبکہ بیشتر گراں فروش بڑے بڑے دکاندار حضرات جو کہ مسلسل حاجی صاحبان بھی ہیں، بلیک منی کما کر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے ارض مقدس پہ روانہ ہو چکے ہیں اور جو پیچھے موجود ہیں وہ لوگوں کو مہنگی چیزیں بیچنا اپنا فریضہ سمجھ کر خوب ادا کر رہے ہیں
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ ایسے ناسوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ غریب کو زندہ رہنے میں کچھ تو آسانی ہو