مزید دیکھیں

مقبول

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ،قبائلی سردار 2 بیٹوں سمیت جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے میں صدارتی ایوارڈ یافتہ قبائلی سردار 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہو گئے-

باغی ٹی وی :ضلعی پولیس آفیسر فرمان اللہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں وانا کے علاقہ دژہ غونڈئی میں بم دھماکے میں قبائلی سردار اسلم نور وزیر اور ان کے دو بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئےقبائلی سردار اسلم نور وزیر رستم بازار سے اپنی گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ دژہ غونڈئی کےمقام پر زور دار دھماکا ہوا دھماکے کے نتیجے میں سردار اسلم نور وزیر، ان کے دو بیٹے اور ایک دوست جاں بحق ہوگئے,دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئےجنہیں وانا اسپتال منتقل کردیاگیا ہے-

قبل ازیں شمالی وزیرستان کے جنرل علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیسی ساختہ بم (آئی ڈی ای) دھماکے کے نتیجے میں دو سپاہی لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہو گئے،علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

باجوڑ میں دھماکا، انصار الاسلام کے سابق امیر جاں بحق

دریں اثنا باجوڑ میں ایک دن میں دو بم دھماکے دھماکوں کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے پیشتو میں ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جاں بحق شخص کی شناخت سبزعلی خان ولد مرسلین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دھماکے میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

سبز علی خان باجوڑ یوتھ آرگنائزیشن کے نائب صدر اور سماجی کارکن تھے اور علاقے میں اپنی سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور تھےعینی شاہدین کے مطابق دھماکا نہایت زودار تھا ، جس کے باعث گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

دوسرا دھماکا شام سے پہلے تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ خزانہ میں ہوا، بم دھماکے میں انصار الاسلام کے سابق امیر مولانا عبد السلام جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے،عبدالسلام اپنے والد کے ساتھ ساتھی کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ اس دوران باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ خزانہ میں اُن کو نشانہ بنایا گیا-

امریکا نےسکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی بھارتی سازش ناکام بنادی

پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مولانا کا تعلق انصار الاسلام نامی نتظیم نے تھا، واقعے میں اُن کے تین ساتھی نیاز، ابراہیم اور مندرو حاجی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے ہیڈ کوارٹرز خار کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، مولانا عبدالسلام کو کچھ عرصے قبل بھی گھات لگا کر قتل کرنے کیلئے اُن پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔