قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا،بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ پڑا ہے ، یہ ہے تبدیلی،وزیراعظم

0
60

قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا،بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ پڑا ہے ، یہ ہے تبدیلی،وزیراعظم
وزیراعظم عمران‌ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خاص مبارکباد دینا چاہتا ہوں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح قبضہ گروپ کےخلاف آپ کام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے،قبضہ گروپو ں کی پشت پناہی سابق وزیراعظم اور ان کا خاندان کرتارہا لوگ گھر بنانے کے لیے زمین خریدتے ہیں ،قبضہ ہو جاتا ہے،میں نے لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا، بڑے بڑے ڈاکووَں پر ہاتھ پڑیگا ، یہ ہے تبدیلی.

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں انصاف قائم تھا،دنیا میں جو ملک بھی آگے بڑھا ہے وہاں قانون کی بالادستی ہے،لوگ سمجھتے ہیں شرمیلا وزیراعلیٰ ہیں ،شہبازشریف کی طرح باتیں نہیں کرتا،ساہیوال کے تمام شہریوں کو ہیلتھ انشورنس ملے گی،صاحب حیثیت تھا پھر بھی والدہ کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہوا،سوچتا ہوں عام آدمی کس طرح علاج کرتاہوگا،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے صحت اور پھر تعلیم پرتوجہ دینی ہوگی،بڑے بڑے ڈاکووَں پر ہاتھ پڑا ہے ، یہ ہے تبدیلی ،ہماری پوری کوشش ہوگی یکساں نظام تعلیم ملک میں رائج ہو،سرکاری اسکولوں اور نجی تعلیمی اداروں کے سلیبس میں فرق ہے،تعلیم کے نظام میں اس خاص فرق کو ختم کرنا چاہتے ہیں،جلد پنجاب کے سارے لوگوں کے پاس صحت کارڈ ہوگا،ساہیوال میں ساڑھے 7 لاکھ لوگوں کو ہیلتھ انشورنس ملے گی،احساس پروگرام کے ذریعے 180ارب روپے بانٹے گئے، عام آدمی کے علاج کے بعد تعلیم پورا زور دینا ہے،دسمبر 2021 تک پنجاب ہر شخص کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی،پورے ملک میں اپریل سے ایک ہی سلیبس شروع ہوگا

Leave a reply