![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/06/practicse.jpg)
قید تنہائی ختم ، آزادی بحال کھلاڑیوں کی سرگرمیاں پھر سے شروع
باغی ٹی وی : کرونا کے وار ختم ہوتے ہیں کھلاڑیوں میں ہلچل اور سرگرمی شروع ہوگئی ہے یوں قید تنہائی سے نجاب ملی ہے .
پی ایس ایل 6 کے ابوظبی میں باقی میچز کیلیے لاہور اور کراچی سے روانہ ہونے والے 2 چارٹرڈ طیاروں میں پہنچنے والے کرکٹرز، معاون اسٹاف ارکان اور پی سی بی آفیشلز کا قرنطینہ مکمل ہوگیا۔اب ان کی سلب شدہ آزادی بحال ہوگئی ہے
اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر زکی ٹیموں نے شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں پریکٹس سیشنز کیے تھے۔آخری کورونا ٹیسٹ بھی منفی آنے پر بائیوببل میں موجود کرکٹرز کو ٹریننگ کی آزادی مل گئی ہے،
ایونٹ میں شریک دیگر 5ٹیموں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز نے بھی گذشتہ روز مشقوں کا آغاز کردیا،قرنطنیہ ختم ہونے پر کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کردی ہے ہیں۔