لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری اپنے آبائی علاقہ میں الیکشن کمپین میں مصروف
ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل سلطان خیل حاجی زڑاور خان آفریدی کے حجرے میں انتخابات کے سلسلے میں آزاد امیدوار علامہ محمد عدنان قادری کا جلسہ منعقد ہوا۔
جلسے سے سابق وفاقی وزیر علامہ نورالحق قادری، علاقائی رہنماوں حاجی زڑاور خان اور ملک عبدالرزاق نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں نورالحق قادری نے کہا کہ عمران خان کو امریکہ کے ایماء پر قید کیا گیا ہے ہم گھر گھر عمران خان کا پیغام پہنچائینگے اور اس ظلم کا بدلہ انشاءاللہ آٹھ فروری کو ووٹ کی صورت میں لینگے عمران خان ایک طاقت ہے ایک وژن ہے جب پی ٹی آئی کو توڑا گیا تو مختلف پارٹیوں نے شمولیت کیلئے رابطے کئے لیکن میں نہ جھکنے والا ہوں اور نہ بکنے والا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کیاتھا اور مختلف عوامی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا تھا اب وقت آگیا ہے کہ خیبر کے عوام قومی اسمبلی کیلئے امیدوار اقبال آفریدی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار علامہ عدنان قادری کو کامیاب کرائیں ۔
حاجی زڑاور خان نے کہا کہ سلطان خیل نورالحق قادری کا گڑھ ہے اور یہاں سے تمام ووٹ اقبال آفریدی اور علامہ عدنان قادری کے حق میں پڑیں گے ہم انشاءاللہ ہر فورم پر پیر نورالحق قادری کے ساتھ کھڑے ہیں