قیادت سے ناراضگی کیوں تھی؟ خرم لغاری نے حقیقی وجہ بتا دی

قیادت سے ناراضگی کیوں تھی؟ خرم لغاری نے حقیقی وجہ بتا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت سے ناراضگی اس لیے تھی کیونکہ نوجوان سوال کرتے تھے،

خرم لغاری کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کیلئے فنڈ چاہیے تھے،لوگ ناراض تھے،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سےمل کرتحفظات دورہوگئے،وزیراعظم مظفرگڑھ کا دورہ کریں گے،وزیراعظم مظفرگڑھ یونیورسٹی کیلئے بھی مان گئےہیں،5 ایم پی ایزساتھ تھے اوراب بھی ہیں

خرم لغاری کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے حلقہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی, وزیراعلی عثمان بزدار جلد مظفرگڑھ کا دورہ کریں گے, وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی ایک ہے,

قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب سے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کی ملاقات ہوئی،خرم لغاری نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ "وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی ایک ہے۔ منتخب نمائندوں کو ان جائز حق دیں گے۔ اپوزیشن کے ارمان کبھی پورے نہیں ہوں گے۔”

خیال رہے کہ سردار خرم لغاری پی پی 275 سے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

سردار خرم لغاری نے چند ماہ قبل چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ سردارخرم لغاری اپنےحلقےمیں کام نہ ہونےکی وجہ سےناراض تھے۔

Comments are closed.