کراچی کی ملیرجیل سے قیدی فرار ہونے پر سات پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرک ملیرجیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی ملیرجیل میں قید ملزم محمد جاوید فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔قیدی کواغوا اور زیادتی کے کیس میں2سال قبل سپرہائی وے پولیس نے گرفتارکیاتھا۔پولیس کے مطابق قیدی نے واش روم کی کھڑکی کاٹی اور رسی کی مدد سے جیل کی دیوار پھلانگ کر فرارہوگیا۔جیل حکام نے ملزم اور ڈیوٹی پر موجود 8 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔