وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے، اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے،
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو حکومتی امور چلانے کیلئے مریم نواز کے ویژن سے سبق سیکھنا چاہیے، جو پیسہ کے پی کے کی عوام کی فلاح بہبود پر خرچ ہونا چاہیے وہ علی امین گنڈا پورجلسے اور احتجاج پر خرچ کر رہے ہیں ،عدالت کو علی امین سے ان پیسوں کا بھی حساب لینا چاہیے،پچھلے 8ماہ سے کے پی کی عوام کیلئے ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا جبکہ وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب میں 8ماہ میں 84نئے عوامی فلاح کے منصوبے شروع کئے ہیں اور مزید منصوبوں کے آ غاز کر رہے ہیں،
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی کارکردگی کو دیکھ کر پنجاب کے منصوبوں کو علی امین گنڈاپور کاپی کرنے کے اعلانات تو کرتے ہیں لیکن ان کی عملی کارکردگی صفر ہے اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے ، اسے جیل سے نکلنے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے کیونکہ لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں،جسٹس منصور علی شاہ
ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،چیف جسٹس پاکستان








