وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اسلام آباد پولیس پر الزام: قیدی وین پر حملہ ایک ڈرامہ ہے

gandapur

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، علی امین گنڈاپور، نے اسلام آباد پولیس کے حالیہ اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سنگجانی میں قیدی وین پر حملہ ایک "ڈرامہ” ہے۔
ایک بیان میں، گنڈاپور نے اس بات پر زور دیا کہ جعلی حکومت اور اسلام آباد پولیس آئے روز جعلی ڈرامے کر رہی ہیں، اور انہیں یہ غیر قانونی حرکات بند کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ترنول کے ایس ایچ او نے خود اپنے ہاتھوں سے وین کے شیشے توڑے اور پریزن وین کے تالے توڑنے کے بعد قیدیوں کو نیچے کھڑا کیا۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا، "بار بار آپ کو تنبیہ کر رہا ہوں کہ ملک کے اندر لاقانونیت کا راج قائم کردیا گیا ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ایک وزیر، ایم پی اے، اور دیگر ورکرز کی ضمانت آج ہوئی ہے، اور یہ ڈرامہ اس بات کا بہانہ تھا کہ یہ لوگ فرار ہو رہے ہیں۔گنڈاپور کے اس بیان نے اسلام آباد پولیس کی کارروائیوں پر مزید سوالات اٹھا دیے ہیں اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے لاقانونیت کے خلاف آواز بلند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Comments are closed.