fbpx

قیدی کو جیل کی بجائے ہسپتال میں رکھنے پرلاکھوں روپے ،پلاٹ لینے والا ملزم گرفتار

قیدی کو جیل کی بجائے ہسپتال میں رکھنے پر گھر کا کھانا،لاکھوں روپے ،پلاٹ لینے والا ملزم گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا اینٹی کرپشن نے سپریڈنٹ جیل سرگودھا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا

محکمہ جیل خانہ جات میں عجب کرپشن کی غضب کہانی منظر عام پرآ گئی،اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں کرپشن کابڑا سکینڈل بے نقاب کر دیا،سربراہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اپنے پیٹی بھائیوں کےساتھ ملکر قیدی سابق مئیر سرگودھا نوید اسلم سے 10 لاکھ روپے اورساڑھے آٹھ مرلہ کا پلاٹ لے اُڑا،سپرنٹنڈنٹ جیل سرگودھا جاوید اقبال کھچی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سرگودھا عمران بٹ، ثمر عباس ڈسپینسر ، شان علی اردلی سمیت پانچ افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا جاوید اقبال کھچی گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر میں نامزد باقی چار افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سابق مئیر سرگودھا نوید اسلم کو مقدمہ نمبر 15/2020 میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم نوید اسلم سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے اور سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں 18 نومبر کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا بھیجا گیا تھا۔سربراہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ملکر ملزم نوید اسلم کو بھاری کرپشن کے عوض جیل میں غیر قانونی سہولیات مہیا کیں۔انکوائری میں ثابت ہوا ہے ملزمان نے سابق مئیر نوید اسلم سے دس لاکھ روپے اور 60 لاکھ روپے مالیت کا پلاٹ بطور رشوت وصول کیا۔ بھاری رشوت کے عوض سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا نے ملزم نوید اسلم کو گھر کا کھانا اور لینڈ لائن نمبر کی سہولت فراہم کر رکھی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل سرگودھا نے ملزم کو بیرک کی بجائے جیل کے ہسپتال میں رکھا ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملزم نوید اسلم کو گھریلو ملازم تک رسائی اور دیگر ملاقاتوں کے لئے جیل کے کیمرے بند کر دیتے تھے۔ مرکزی ملزم سربراہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کی گرفتار کے بعد باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

سابقہ بیوی کے ساتھ ملزم نے ایسا گھناؤنا کام کیا کہ کسی کو یقین ہی نہ آیا

زیادتی کیسز میں لڑکیاں بھی ذمہ دار، کیوں کرتی ہیں موبائل کا استعمال؟

خواتین کے روپ میں برقع پہن کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

خواتین کے روپ میں برقع پہن کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

شہری کو "مرغا” بنا کر تشدد کرنیوالے ملزمان گرفتار