سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس ہوا
اجلاس میں متعلقہ وزیر، سیکریٹری اور چیئرمین این ایچ اے کی عدم شرکت ہوئی،متعلقہ حکام کی عدم شرکت کے باعث قائمہ کمیٹی اجلاس ملتوی کر دیا گیا،سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ وزارت کا پارلیمنٹ کو غیر سنجیدہ لینے کا رویہ ختم کرنا ہو گا، چیئرمین کمیٹی سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کمیٹی اراکین کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اجلاس منسوخ کر دیا جائے،اجلاس ذمہ دار لوگوں کی غیر ذمہ داری کے باعث ملتوی کیا جا رہا،ہماری ذیلی کمیٹی تسلسل کے ساتھ ایسے رویے کا سامنا کر رہی ہے، کمیٹی حق رکھتی ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق تمام اقدامات کرے،