قائمہ کمیٹی میں پیش کیوں نہیں ہو رہا؟ چیئرمین نیب نے نوٹس کا جمع کروایا جواب

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے سینیٹ کمیٹی کے نوٹس کا جواب بھیج دیا ہے

جسٹس ر جاوید اقبال نے قائمہ کمیٹی کو بھجوائے گئے جواب میں کہا کہ پارلیمنٹ کا بے حد احترام کرتا ہوں اور سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا اعزاز ہوگا۔آج کل میں آنکھوں کے آپریشن کا امکان ہے تو آنکھوں کے آپریشن کے بعد ایک ہفتہ آرام کرنا ہوگا، ‎ممکنہ آپریشن کے بعد ڈاکٹر ایک ہفتے تک پڑھنے لکھنے سے منع کرسکتے ہیں،

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ،لاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہ نے کمیٹی سے درخواست کی کہ کمیٹی 21 اگست کا اجلاس منسوخ کرے۔ جس کے بعد چیئرمین کمیٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ جاوید اقبال کے صحت یاب ہونے پراجلاس دوبارہ بلایا جائے گا،

قبل ازیں چیئرمن مسنگ پرسنز کمشین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال سینیٹ کمیٹی میں پیش نہ ہوئے ،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے شہریوں کی گمشدگی کے معاملے پر جاوید اقبال کو طلب کر رکھا تھاچیئرمن قائمہ کمیٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ جسٹس ر جاوید اقبال کو بطور چیئرمن مسنگ پرسنز کمیشن بریفنگ کیلئے طلب کیا گیا تھا، آئی جی سندھ تو قائمہ کمیٹی میں آئے مگر جاوید اقبال نہیں آئے،رجسٹرار نے بتایا کہ جسٹس صاحب اپنی صحت کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے،

انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والا سارنگ جویو لاپتہ ، قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب،آئی جی سندھ کو طلب لیا

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ رجسٹرار نے یہ بھی بتایا کہ آصف زرادری کی پیشی اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جاوید اقبال پیش نہیں ہوئے، صحت کی وجہ سے جسٹس صاحب کا نہ آنا سمجھ میں آتا ہے، آصف زرداری کی پیشی اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے سیکیورٹی رسک کا جواز سمجھ میں نہیں آتا، قائمہ کمیٹی نے جسٹس ر جاوید اقبال کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے،

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چیئرمین نیب کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ

Leave a reply