مزید دیکھیں

مقبول

"نہیں” کب کہنا ہے؟تحریر:نور فاطمہ

نہیں، نہیں، نہیں۔۔۔ یہ تین لفظ بظاہر چھوٹے ہیں، لیکن...

اپووا کی سالانہ پانچویں خواتین کانفرنس،خواتین میں ایوارڈز تقسیم

آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے...

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے...

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ 10 میں لاہور قلندرز نے اپنے دوسرے میچ میں فتح کا ذائقہ چکھ لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دیدی۔

لاہورقلندرز نے پہلے کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر219 رنز بنائے، جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے 39 گیندوں پر67 رنز عمدہ اننگز کھیلی، سیم بلنگز نے 19 گیندوں پر 50 رنز کی جارحانہ اننگز سے لاہور کو بڑے ٹوٹل کا موقع فراہم کیا۔لاہور کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل نے 37،37 رنز کی اننگزکھیلی، سکندر رضا صرف 6 رنز بنا کر چلتے بنے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے ابرار احمد اور عقیل حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان طارق اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی, محمد عامر اور شعیب ملک کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

220 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ریلی روسو 19 گیندوں پر 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دریں اثنا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، کوسل مینڈس (وکٹ)، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، عقیل حسین، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق۔

لاہور قلندرز:
فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ)، سکندر رضا، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، رشاد حسین، حارث رؤف اور آصف آفریدی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف میچ جیت کر شاندار آغاز کیا تھا،اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 اور لاہور قلندرز کا صفر پوائنٹ ہے۔