قلب کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ افسوسناک ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

0
45
murad ali shah

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قلب کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ افسوسناک ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم قلب کے موقع پر پیغام میں کہا کہانسان کی سب سے قیمتی چیز اس کی اچھی صحت ہے،ہر سال ایک بڑی تعداد قلب کے مرض کا شکار ہوجاتی ہے.ہمیں اپنے کھانے کی عادتوں، اور کھانوں کا صحیح انتخاب کر کے ورزش کو زندگی میں شامل کرنا ہو گا.میرا عالمی یوم قلب پر یہی پیغام ہے کہ اپنے دل کی صحت کا خیال رکھیں اور اس کو امراض سے بچائیں.زندگی میں ہم سب کو سیکھنا ہے کہ علاج سے بہتر احتیاط ہے.ہم نے پاکستان خصوصاً سندھ کے عوام کو دل کی بیماریوں کے علاج کی ہر ممکن سہولت دے رہے ہیں، ہم نے بڑے پیمانے پر موبائل چیسٹ پین یونٹ دیہی اور شہری علاقوں میں قائم کیے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ عارضہ قلب ایک ایسی بیماری ہے جسے ہر مریض افورڈ نہیں کرپاتا، حکومت سندھ عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو بالکل مفت اور قابل رسائی سروس دے رہی ہے.بچوں کے کارڈیک علاج پر پوری توجہ دے رہے ہیں اور اس کے لیے ایک نئی عمارت بھی زیر تعمیر ہے، علاج میں بہترین نتائج کے لیے ٹریکنگ سسٹم متعارف کرارہے ہیں.

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس،گرفتار ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں امراض قلب کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جا تاہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاو کے لیے شعور پیداکرناہے۔ دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً دو لاکھ افراد دل کے امراض کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے صحت(World Health Organisazion) نے خبردار کیا ہے کہ سن دو ہزار تیس تک دنیا بھر میں دل کے امراضِ کے سبب اموات کی شرح سترہ اعشاریہ تین ملین سے بڑھ کر تئیس اعشاریہ چھ ملین تک پہنچ سکتی ہے۔ دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں تمباکو نوشی، غیر صحت مند غذا اور جسمانی سرگرمیوں کا فقدان ہے۔ دل کے امراض سے بچنے کے لیے تمباکو نوشی ترک کی جائے، روزانہ پھل اورسبزیوں کا استعمال کیا جائے اور دن بھر میں ایک چائے کے چمچ سے زیادہ نمک کے خوراک میں استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ جسمانی سرگرمیوں میں گزارا جائے یا ورزش کی جائے۔ دل کی صحت سے متعلق عوامی آگاہی کی بیداری کا عالمی دن اس دن کی مناسبت سے 29 ستمبرکوملک بھر میں سیمینارزاور آگاہی واک بھی منعقد کی جائیں گی۔

Leave a reply