سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی متنازع ادکارہ قندیل بلوچ

15 جولائی 2016 کو اس کے ایک بھائی وسیم نے اسے قتل کر دیا
0
49
actress model

قندیل بلوچ

آغا نیاز مگسی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اور پھر مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک ہوٹل کے کمرے میں لی گئی تصویر کے وائرل ہونے سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی ماڈل و میزبان اور اداکارہ فوزیہ المعروف قندیل بلوچ یکم مارچ 1990 میں ڈیرہ غازی خان کے ایک غریب خاندان میں پیدا ہوئی۔ اس کے 6 بھائی اور 6 بہن ہیں 2008 میں اس کی شادی عاشق حسین نامی ایک شخص سے ہوئی جس سے اسے ایک بیٹا پیدا ہوا لیکن اس کے ایک سال بعد ہی ان کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔

2013 میں پاکستان آئیڈیل پروگرام میں شرکت سے وہ ایک متنازع ماڈل و اداکارہ کی حیثیت سے عوام کے سامنے آئی اس سے قبل وہ ایک گمنام ماڈل و اداکارہ کی زندگی گزار رہی تھی۔ جون 2016 میں ایک عالم دین مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک ہوٹل میں لی گئی ان کی تصویر وائرل ہو گئی جس سے اس کی شہرت بلندی پر پہنچ گئی جبکہ مفتی صاحب کی بہت بڑی بدنامی ہوئی تاہم اس تصویر کی اشاعت پر مفتی صاحب نے کسی قسم کی ندامت یا شرمندگی کا اظہار نہیں کیا۔

قندیل نے تصویر پر ہونے والی تنقیدی تبصروں کے جواب میں مزید بے باکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ” بین” کے نام سے ایک وڈیو البم جاری کیا جس میں اس نے معروف صحافی مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے انڈین فلمی اداکارائوں سے متاثر ہونے اور پاکستانی خواتین کی معاشرتی آزادی کی بات کی۔ 15 جولائی 2016 کو اس کے ایک بھائی وسیم نے اسے قتل کر دیا جس سے اس کے خاندان کو بڑے صدمے اور معاشی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔

Leave a reply