سندھ کے سینئر وزیر،وزیر اطلاعات ، پیپلز پارٹی کے رہنما، شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، جیسا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آئین سازی اور قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہے، اور آئینِ پاکستان کے تحت پارلیمنٹ کو ملک کا سب سے سپریم ادارہ تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صدر آصف علی زرداری نے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے، جو ایک اہم آئینی قدم تھا۔آئین اور قانون کی پاسداری ہر ادارے کی ذمہ داری ہے، چاہے وہ سپریم کورٹ ہو یا کوئی اور آئینی بینچ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے کام کرتی آئی ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، اور پارلیمنٹ کے منظور شدہ آئین کی پاسداری ہر ادارے پر فرض ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا تھا کہ بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ، آئین و قانون کا احترام ضروری ہے اور چیف جسٹس کے راستے میں مشکلات نہیں بلکہ آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں۔

وزیر داخلہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

Shares: