اسلام آباد: وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عمران خان کو ڈرپوک قرار دیا اور کہا کہ جیل بھرو تحریک کے سربراہ عمران نیازی (ڈرپوک) عدالتی احکامات پر بھی گرفتاری دینے سے گھبرا رہے ہیں۔
عمران خان کی گرفتاری میں ناکامی پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا
جیل بھرو تحریک کے سربراہ عمران نیازی (ڈرپوک) عدالتی احکامات پر بھی گرفتاری دینے سے گھبرا رہے ہیں۔ قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ گرفتاری کے خوف سے عمران کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ #عمران_گھبرانا_نہیں
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) March 5, 2023
شرجیل میمن نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ گرفتاری کے خوف سے عمران کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے، رانا ثنااللہ
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچی تھی تاہم اسلام آباد پولیس کے مطابق زمان پارک میں عمران خان نہیں ملے، افسران کو آگاہ کردیا ہے۔