قانون کے طالب علموں کا لاقانونیت کے خلاف احتجاج

قصور
قانون کے طلباء کے ساتھ لاقانونیت، 9 دنوں میں پورے سال کا امتحان ،طلبہ و طالبات پریشان،کل پنجاب یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کیا جائیگا
تفصیلات کے مطابق ملک میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند تھے اب دیگر تعلیمی اداروں کی طرح 16 ستمبر کو قانون کے کالجز و یونیورسٹیز بھی کھل رہے ہیں
قانون کے طلبا و طالبات کو یونیورسٹیز انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ کچھ سٹڈی کروا کر امتحانات لئے جائینگے مگر اس کے برعکس انتظامیہ نے ظلم کرتے ہوئے 26 ستمبر کو امتحانات کا اعلان بھی کر دیا ہے جس پر طلباء و طالبات پریشان ہیں
قصور قانون کے طلباء و طالبات کے راہنما فرحان صغیر مغل نے نمائندہ باغی ٹی وی سے کہا کہ ہمیں پہلے امتحانات کا شیڈول نہیں بتایا گیا تھا اب تعلیمی مراکز کھلتے ہی 9 دنوں بعد امتحانات کا اعلان کر کے ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے جن مضامین کے امتحان ہیں ان کی تیاری بھی نہیں کروائی گئی جو کہ سراسر زیادتی ہے لہذہ ملک بھر کے قانون کے طلباء و طالبات اس پر APLA کے زیر سایہ کل بروز پیر پنجاب یونیورسٹی کے سامنے پرامن مگر جائز احتجاج کرینگے جس میں ملک بھر سے ہزاروں جبکہ قصور سے سینکڑوں طلباء و طالبات شامل ہونگے جس میں ہمارے کچھ جائز مطالبات ہیں جو ہم پیش کرینگے اور اپنے جائز مطالبات پورے ہونے تک ہمارا پرامن مگر جائز احتجاج جاری رہے گا

Comments are closed.